ٹبہ سلطانپور گردونواح میں خونخوار آوارہ اور پاگل کتوں کی بھرمار، شہری پریشان


ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر) ٹبہ سلطانپور گردونواح میں خونخوار آوارہ اور پاگل کتوں کی بھرمار سے شہری پریشان جبکہ گزشتہ روز میلسی میں 7 سالہ معصوم بچے کو آوارہ خونخوار کتوں نے نوچ کھایا اور جان سے مار دیا شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل ہوا ہے لوگوں نے اپنے بچوں کو گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی مگر انتظامیہ کی جانب سے کتا مار مہم شروع نہ کیے جانے کی وجہ سے ٹبہ سلطان پور کے مختلف علاقوں, محلوں, وارڈز,بازاروں, کھلے میدانوں میں پاگل , زخمی اور آوارہ کتے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کتوں کو تلف کرنے کے لیے فوری سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔
وہاڑی :تحصیلدارکا مختلف گھروں اور ٹائر شاپس کا دورہ ، انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
وہاڑی ( نامہ نگار، کرائم رپورٹر)تحصیلدار حافظ اقبال محمود کاٹھیا نے مختلف گھروں اور ٹائر شاپس کا دورہ کرکے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر گھروں کی چھتوں، نرسریوں، گملوں اور ٹائر شاپس انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو معائنہ کیا اور شہریوں کو آگاہی دی۔ تحصیلدار حافظ اقبال محمو د کاٹھیا نے اس موقع پر کہا شہری گھروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔

ای پیپر دی نیشن