تلمبہ تجاوزات کی بھرمار ، آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا 


تلمبہ (نامہ نگار) چوک علی المرتضی،موبائل مارکیٹ، ماموں شیر چوک ،گرلز ہائر سیکنڈری سکول روڈ، کوٹ اسلام روڈ ،ماموں شیر بازار تھانہ روڈ، اڈا نمبر 2 پر تجاوزات کی بھرمار ہے. چوک علی المرتضی پر گرلز ہائر سیکنڈری سکول سے طالبات کی چھٹی کے وقت تجاوزات کی وجہ سے عوام کو اور طالبات کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے..علاوہ ازیں چوک ماموں شیر میں سڑک کے درمیان موجود بجلی کے پول کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہتا ہے۔ جبکہ بعض دوکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے ٹھیلے اور رہڑھیاں کھڑی کروا رکھی ہیں جن سے وہ پیسے وصول کرتے ہیں۔
بستی فاروق نگر حویلی بہادر شاہ دریائے چناب کے کنارے فری میڈیکل کیمپ 
احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل کمیشن فار ہومیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ماری سٹاپس سوسائٹی جھنگ اسلام مائی زیشن ایجوکیشن سسٹم جھنگ مسلم ایڈ جھنگ اور لوکل کمیونٹی کے باہمی تعاون سے بستی فاروق نگر حویلی بہادر شاہ دریائے چناب کے کنارے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ کے مہمان خصوصی ملک احسان اللہ کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD تھے سید شہاب شاہ ڈسڑکٹ مسلم ایڈ گیسٹ آف آنر تھے سید سبط الحسن نقوی اسسٹنٹ ڈریکٹر NCHD فاروق بھٹہ ڈسٹرکٹ VCD مہر فراست سیال فیلڈ آفیسر انتظامیہ تھے 100 سے زیادہ مریضوں کو نہ صرف چیک کیا گیا بلکہ ادویات بھی فری دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن