خانیوال(نامہ نگار،نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا- اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے خو د نجی کمپنی کے بس اسٹاپ اور ایوب چوک ویگن اسٹینڈ کا دورہ کرکے بس و ویگن اسٹینڈز پر مسافروں کے لئے سہولیات،کرائے ناموں،گاڑیوں کی فٹنس چیک کی،انہوں نےنجی کمپنی کے اڈے کی ٹک شاپ پر بھی اشیاءکے نرخ کی جانچ پڑتال کی اور ناجائز منافع خوری پر 50 ہزار روپے جرمانہ کرادیا- انہوں نے ایوب چوک ویگن اسٹینڈ پر ملتان روٹ کی ویگنوں میں زائد کرائے کی وصولی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ویگن کا چالان کردیا اور اپنی نگرانی میں مسافروں سے زائد وصول کیا جانے والا کرایا واپس کرادیا اور موقع پر موجود سیکرٹری آر ٹی اے حنا رحمن کو اوور چارجنگ اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سختی سے نمٹنے کا حکم دیدیا- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل پی جی کے استعمال اور اوور لوڈنگ پر بھی ایکشن کیا جائے گا-انہوں نے مزید کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی آن روڈ نظر نہیں آنی چاہیئے ۔