ملتان ( سماجی رپورٹر )ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود ہزاروں صارفین گیس میٹرز سے محروم تفصیل کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی نااہلی اور غفلت کے باعث ہزاروں صارفین کی طرف سے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود گیس کے میٹر نہ لگ سکے۔ ستم ظریفی کی انتہا دیکھیئے کہ اتنی ڈیمانڈ کے باوجود محکمہ سوئی گیس نے نئے ڈیمانڈ نوٹس کے اجراء کے علاوہ نئے کنکشن کے حصول کیلئے درخواستیں وصولی کا عمل بھی روک دیا گیا ہے جس سے ہزاروں صارفین نہ صرف ذہنی ازیت کا شکار ہیں بلکہ سوئی گیس دفتر اور گھروں کے درمیان رولنگ سٹون بن کر رہ گئے ہیں۔ ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں میٹر کی تنصیب کا عمل جمود کا شکار ہونا محکمہ کی جہاں غفلت اور لاپرواہی کا ثبوت ہے وہاں محکمہ کی تنزلی کی طرف ایک اشارہ بھی ہے ہزاروں متاثرہ صارفین نے سوئی گیس حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے