میاں چنوں ( خبر نگار)زیورات نہ دینے پر سسرالیوں کے ہاتھوں نوبیاہتاقتل۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں تھانہ سٹی کے علاقہ گاؤں 125 پندرہ ایل میں 19 سالہ نوبیاہتا سعدیہ کو اس کے سسرال والوں نے زیور نہ دینے پر تشدد کرکے موت کی گھاٹ اتار دیا مقتولہ کی والدہ کے مطابق سعدیہ کی چند ماہ پہلے شاہد سے شادی ہوئی تھی شادی کے فوراً بعد سے ہی سسرال والوں نے زیور کا مطالبہ کردیا شوہر شاہد نے اپنے ایلخانہ کے ہمراہ تشدد سے قتل کردیا زرائع کے مطابق شاہد سبزی فروش ہے کاروبار ٹھپ ہونے پر وہ زیور فروخت کرکے کاروبار کرنا چاہتا تھا سعدیہ نے زیور دینے سے انکار کیا تو اسے قتل کردیا گیا پولیس تھانہ سٹی نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
میاں چنوں،زیورات نہ دینے پر سسرالیوں کے ہاتھوں نوبیاہتا قتل
Sep 16, 2022