خانیوال(خبرنگار) یوریاکھاد بلیک میں فروخت ، کاشتکار خوار، مکئی ، کپاس کی فصلیں متاثرتفصیل کے مطابق یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے کاشتکار ایک بوری کے حصول کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں محکمہ زراعت کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہوتا بلیک میں فروخت کرنے والافیا کاٹن فیکٹریوں میں یوریا کھاد دیگر شہروں سے منگوا کر چار ہزار روپے فی بوری میں بلیک میں فروخت کرنے لگا ۔کاشتکار مکئی کی فصل اور کپاس کی فصل کو یوریا ڈالنے کے لیے ترسنے لگے۔کاشتکاروں نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی اور کمشنر ملتان سے یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔یوریا کھاد راتوں رات ٹرکوں پر لوڈ ہوکر کاٹن فیکٹریوں کے خفیہ گوداموں میں سٹور ہونے لگا۔ جہاں سے مجبور کاشتکاروں کو منہ مانگی قیمت پر فروخت کیا جانے لگا انتظامیہ نے صورتحال کو کنٹرول نہ کیا تو فصلوں کی فی اوسط پیدا وار میں نمایاں کمی واقع ہونے کاقوی امکان ہے۔