ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو نوکریاںدینا ہونگی: وسیم بادوزئی 


ملتان( نمائندہ نوائے وقت)صوبائی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دلوانے کیلئے آئی سی ایم اے ملتان کا جاب فیئر قابل ستائش ہے حکومت پنجاب چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے اس حوالے سے نجی کمپنیوں اور اداروں کا حکومت کے ساتھ تعاون بھی شامل ہے اسکی ترقی وخوشحالی اور معاشرتی جرائم پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر نوکریاں دی جائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے آئی سی ایم اے کی جانب سے جاب فیئر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خواجہ محمد حسین نے کہا کہ ،جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ چیئرمین سٹرٹیجک بورڈ آئی سی ایم اے انٹرنیشنل ضیاء المصطفیٰ اعوان ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی سی ایم اے عامر اعجاز خان ‘چیئرمین ملتان برانچ کونسل وقاص خالد، سیکرٹری ملتان برانچ کونسل، محمد سجاد آہیر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ایم اے، ثمینہ خان کیانی نے کہا کہ جاب فیئر میں مختلف کمپنیوں سے یا د اشتی مفاہمت پر دستخط کرنا طلباء کیلئے بہت بہتر ہے آنے والے وقتوں میں ہمارے طلباء کو اس کا فائدہ ہوگا جاب فیئر میں خواتین یونیورسٹی سے وائس چانسلر کی نمائندہ پروفیسر ڈاکٹر قمر رباب، نمل یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈئر(ر) اسد رضا، ایسوسی ایٹ پروفیسر کامرس ڈیپارٹمنٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی،پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ قیصر کامرس ڈیپارٹمنٹ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، مرزا ندیم بیگ صدر کم سوننین کے علاوہ کثیر تعداد میں ماہر تعلیم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن