ملتان (سپورٹس ڈیسک)سپین کی ٹیم نے ڈیوس کپ فائنلزمیں سربیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔ پاویلومیونسپل فونٹ ڈی سینٹ لوئس، والنسیا، سپین میں کھیلے گئے دیوس کپ فائنلز کے اہم میچ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی البرٹ راموس نے مینز سنگلز مقابلے میں سربیا کے لاسلو ڈیری کو 6-2، 6-7(5-7) اور 5-7 سے مات دی ، دوسرے مینز سنگلز میچ میں سپین کے روبرٹو باٹیسٹا آگٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربین میومیر کی کمانووک کو ٹائی بریک پر 6-7(5-7) اور 6-7(5-7) سے ہرا کر اپنی ٹیم کو سربیا کے خلاف 0-2 کی برتری دلائی۔اسی طرح مینز ڈبلز مقابلے میں سپین کے مارشل گرانولرز اور پیڈرو مارٹینز نے حریف دوسن لاجوویچ اور نکولا چاچچ اور دوسان لاجووچ پر مشتمل سربین جوڑی کو 7-6(7-5)،2-6 اور 2-6 سے مات دے دی، یوں سپین کی ٹیم نے ڈیوس کپ فائنلز کے اہم میچ میں سربیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔