مکان پر قبضہ کی کوشش، ملزمان نے خاتون کوشدید زخمی کردیا،مقدمہ درج 

علی والی (نامہ نگار)مکان پر ناجائز قبضہ کی کوشش،چار افراد کا خاتون پر سوٹوں سے تشدد، شدید زخمی کرتے ہوئے کمرہ میں بند کر دیا۔زخمی خاتون ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور زیر علاج مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نوشین بی بی ذوجہ غلام شبیر نے پولیس تھانہ صدر علی پور کو بیان کیا کہ چار ملزمان جاوید،خورشید،جمشید وغیرہ میرے مکان کے اندر گھس آئے اور مجھ پر سوٹوں سے حملہ کر دیا۔ملزمان نے تشدد کر کے مجھے زخمی کر دیااور کمرے میں بند کرتے ھوئے تالا لگا دیا اہل علاقہ نے میری جان بخشی کرائی۔پولیس تھانہ صدر علی پور نے مقدمہ درج کر لیا ہے تا ہم ملزمان گرفتار نا ہوسکے ۔ 

ای پیپر دی نیشن