مظفرآباد میں تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر اور صدر پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا .جس میں مظفرآباد میں تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھا کہ جلسہ 29 ستمبر کو منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف عمران خان ہونگے۔ترجمان نے بتایا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر پوری قوت سے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی. بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی تجویز پر آزاد کشمیر میں صنعت کے فروغ کے لئے ٹیکس میں چھوٹ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ترجمان پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ کے تعین کیلئے وزیر خرانہ عبد الماجد خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے. انڈسٹری کے فروغ کے لئے ٹیکس میں چھوٹ کا تعین کرنے والی کمیٹی 15 دن کے اندر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریگی۔
گزشتہ روز وزیر اعظم تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر سے قبل کرانے کی ہدایت کردی تھی۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت مظفرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اعلیٰ سطی اجلاس ہواتھا .جس میں الیکشن کی جملہ ضرویات کے حوالے سے تفصیلی غوروغوص کیا گیا تھا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی تھی کہ الیکشن کمیش نے نومبر کے دوسرے ہفتے میں شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن کو حتمی شیڈول کے لیے تاریخ فکس کرے گی۔