امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بےسمت بھٹک رہی ہے: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو غیرمعمولی افراط زر کا سامنا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی اور راعت، تعلیم ،معیشت کی ترقی ہوئی اور روزگار کے مواقع بڑھ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہورہا ہے اور  ڈالر روپے کے مقابلے میں مضبوط ہورہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی رپورٹوں میں یہ واضح طور پر  70 سالوں میں ہماری اقتصادی کارکردگی کو بہترین قرار دیا لیکن یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گھڑے میں گِرنےسےبچانےمیں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کئے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر او حاصل کرلیا ہے۔عمران خان نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ  آج ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ؛ پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...