ٹِک ٹاک کا ’ٹِک ٹاک ناؤ‘ نامی نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ٹِک ٹاک آئندہ ہفتے میں ٹک ٹاک ناؤ کی آزمائش کرنے جارہا ہے۔بعض ممالک میں، ٹک ٹاک ناؤ ایک علیحدہ ایپ کے طور پر  جبکہ کچھ ممالک میں یہ فیچر ٹک ٹاک ایپ میں میسر ہوگا۔اپنے ٹک ٹاک کے تجربہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی غرض سے اوربااختیار بناتے ہوئے ٹک ٹاک ناؤ کو کمیونٹی کا تحفظ اور پرائیویسی ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔تخلیق کرنے والوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ اْن کا مواد کون دیکھ سکتا ہے اور اْس میں مشغول ہو سکتا ہے۔ٹک ٹاک ناؤمیں پرائیویسی کی سیٹنگ تبدیل کرنے کےلیے Postاسکرین پر جانے کے بعد Friends can viewپر ٹیپ کر کے اپنی ٹک ٹاک ناؤ پوسٹس کےلیے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جا سکتا جنہیں آپ دیکھنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ اس طرحFriends can view میں کوئی بھی شخص جو آپ کو فالو کرتا ہے اور جسے آپ فالو کرتے ہیں،ٹک ٹاک ناؤپر دیکھ سکتے ہیں جبکہ Everyone کے ایریا میں کوئی بھی شخص آپ کی ٹک ٹاک ناؤپوسٹس دیکھ سکتا ہے

ای پیپر دی نیشن