چینی وفد کو ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار سے روک دیا گیا

Sep 16, 2022 | 20:13

لندن: چین سے آئے وفد کو آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے دیدار سے روک دیا گیا اور انہیں آخری رسومات میں شرکت بھی نہیں کرنےدی جائے گی۔چین نے بھی اپنا وفد آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لندن بھیجا ہے تاہم کچھ اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے ان کی موجودگی پت اعتراضات اٹھا دیے۔اراکین کا کہنا ہے کہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور اس کے خلاف آواز اٹھانے پر متعدد برطانوی قانون سازوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ملکہ برطانیہ کا تابُوت پارلیمنٹ میں رکھا ہے، الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر بروز پیر ادا کی جائیں گی جس میں عالمی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ چین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ان الزامات کو کئی بار مسترد کر چکا ہے۔ اراکین کے اعتراضات کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر نے چینی وفد کو ویسٹ منسٹر ہال تک رسائی دینے اسے انکار کر دیا۔

مزیدخبریں