بیجنگ: چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا فوری طور پر افغان منجمد اثاثوں کو بحال کرے۔ امریکا نے گزشتہ روز افغانستان کے 3.5 بلین ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ کے افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤننگ نے کہا کہ افغان منجمد اثاثوں کی فوری، مکمل اور آزادانہ ادائیگی ہونی چاہیے، اور افغان اثاثے افغان عوام کی فلاح کے لیے کسی مداخلت کے بغیر استعمال ہونے چاہئیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغان قوم کی ملکیت ہیں، امریکا فوری طور پر منجمد اثاثے بحال کرے۔انھوں نے کہا افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغان قوم کی ملکیت ہیں۔
افغان منجمداثاثوں کامعاملہ:چین نےامریکاسےبڑامطالبہ کردیا
Sep 16, 2022 | 22:27