کینیڈاکی حکومت کاپاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے30لاکھ ڈالرکے عطیات جمع کرنیکااعلان

کینیڈا کی حکومت نے بارہ خیراتی تنظیموں کے اتحاد کے ذریعے تیس لاکھ کینیڈین ڈالر تک عطیات جمع کرنے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان میں سیلاب کے بعد کینیڈا میں فنڈز اور عطیات جمع کر رہی ہیں۔کینیڈا کیلئے پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے ایک ویبی نار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔انہوں نے پاکستان میں سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ابتدائی طور پر پچاس لاکھ ڈالر امداد فراہم کرنے کا وعدہ کرنے پر کینیڈا کی حکومت اور عوام کو سراہا۔بعد میں اس امداد میں ڈھائی کروڑ ڈالر کا اضافہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن