سعودی شہری نے تنتالیس سال میں تریپن شادیاں کرنےکاریکارڈ بناڈالا۔عبداللہ نے کہا کہ ان کی شادی کا سب سے مختصر وقت ایک رات کا تھا۔ابو عبداللہ نامی شخص نے 43 سالوں میں 53 بار شادی کا دعویٰ کیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، 'صدی کا پولی گیمسٹ ' کہلائےجانے والے، 63 سالہ شخص نے کہا کہ اس کی متعدد شادیوں کی وجہ اس کی "ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو اسے خوش رکھ سکے"۔ابوعبداللہ کے مطابق، اس نے "اپنی تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی"۔اپنی کہانی سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "جب میں نے پہلی بار شادی کی تھی تو میں نے ایک سے زیادہ شادی کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا کیونکہ سب ٹھیک تھا اور میرے بچے تھے"۔ابو عبداللہ کا کہنا تھا کہ تاہم، کچھ عرصے بعد، کچھ مسائل کی وجہ سے اس نے 23 سال کی عمر میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے اور ان کی بیویوں کے درمیان کئی مسائل پیدا ہوئے جس کی وجہ سے وہ دوبارہ شادی کرنے پر آمادہ ہوئے۔ ابو عبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا"میں نے طویل عرصے میں 53 خواتین سے شادی کی۔ پہلی شادی تب کی جب میں 20 سال کا تھا اور میری بیوی مجھ سے چھ سال بڑی تھی،"۔عبداللہ نے کہا کہ ان کی شادی کا سب سے مختصر وقت ایک رات کا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ان کی زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے ہوئیں"، لیکن اس نے اپنے بیرون ملک کاروباری دوروں کے دوران غیر ملکیوں سے شادیاں بھی کی ہیں۔تاہم متعدد شادیاں کرنیوالےعبداللہ اب ایک بیوی کیساتھ ہی رہتے ہیں ان کے مطابق وہ دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
سعودی شخص کی 43سال میں 53شادیاں
Sep 16, 2022 | 22:41