ایشیا کپ میں شکست کے بعدقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

Sep 16, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا سے شکست کے بعدایونٹ میں اپنے سفر کو اختتام پذیر کرنے والی پاکستان ٹیم گزشتہ روز سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان افتخار احمد اور سعود شکیل گزشتہ صبح سری لنکا سے دبئی روانہ ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے کے بعد کرکٹرز دبئی سے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے۔ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ مورنی مورکل اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ روانہ ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سکواڈ کے باقی ارکان بھی گزشتہ شام دبئی کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے۔ 

مزیدخبریں