ایشیا کپ سپر فورکا آخری میچ‘ بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 6 رنز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش کے 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم آخری اوور میں 259 رنز پر آو¿ٹ ہوئی، شبمن گل 121 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کافیصلہ کیا۔بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بمرا کوآرام دیا گیا ہے۔ بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی سکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے ، لٹن داس صفر‘تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق 4 رنز بناسکے۔ مہدی حسن میراز بھی 13 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ کپتان شکیب الحسن اور توحید کے درمیان 101 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر شکیب 80 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے ‘ توحید نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔نسیوم احمد نے44 اور مہدی حسن نے 29 رنز بنائے۔ شردل ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل، جدیجہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...