مرکنٹائل ایکس چینج میں 22.8ارب روپے کے سودے

Sep 16, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 22.8ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14,909 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 7.918 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 5.856 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.377 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.690 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.318 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.122 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 833.048 ملین روپے رہی۔

مزیدخبریں