امریکی قونصلیٹ جنرل کا سپیریئر یونیورسٹی کا دورہ،تعلیمی اقدامات کو سراہا

لاہور(کامرس رپورٹر) سپیریئر یونیورسٹی میں منعقدہ EPSEA کی اختتامی تقریب میںامریکی قونصلیٹ جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے خصوصی شرکت کی۔ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرارحمان نے کرسٹین کے ہاکنز کو سپیریئر یونیورسٹی کے بین الاقوامی پذیرائی کے حامل پروگرامز پر بریفنگ دی۔کرسٹین کے ہاکنز نے سپیریئر یونیورسٹی کے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامت کو پُر تحسین انداز میں سراہا۔امریکی قونصلیٹ جنرل نےEPSEA میں شریک وفد کے ارکان میں کورس کی تکمیل کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ایکسچینج فار پاکستانی سیکنڈری ایجوکیٹرز، ایڈمنسٹریٹرز“ آکلینڈ یونیورسٹی کے تعاون سے ڈیزائن کردہ ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد اساتذہ اور ایڈمنسٹریٹرز کی مہارت بڑھانا ہے تاکہ وہ پاکستان میںموجود ”کلاس رومز لرننگ ڈس ابیلیٹی (معذوری )“ سے متاثرہ سٹوڈنٹس کی بہتر راہنمائی کر سکیں ۔ کورس کی مکمل فنڈنگ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔دو سالہ کوہورٹس میں حصہ لینے کےلئے آکلینڈ یونیورسٹی کے تعاون سے سپیریئرگروپ کے منتخب 20 افراد پر مشتمل وفد نے سال 2022 اور سال 2023میں آکلینڈ یونیورسٹی میں منعقدہ اس کورس میں شر کت کی۔

ای پیپر دی نیشن