سپریم کورٹ فیصلے سے فرق نہیں پڑتا، نواز شریف 21اکتوبر کو ہی آئیں گے: ترجمان ن لیگ

Sep 16, 2023

لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اپنے پروگرام کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان جائیں گے۔ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کا اجلاس لندن میں ہوا۔ نواز شریف کی واپسی پر ممکنہ قانونی مسائل پر غور کیا گیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن محمد زبیر نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ محمد زبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز واپس آ کر معیشت بحال کریں گے۔

مزیدخبریں