راولپنڈی (اکمل شہزاد ،سٹاف رپورٹر)نگران وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے واجبات کی ادائیگی اور خسارے کو کم کرنے کیلئے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے اقدامات تیز کردئیے، فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کیلئے نجکاری کمیشن نے درخواستیں طلب کرلی ہیں، فنانشل ایڈوائزری کیلئے دلچسپی رکھنے والی فرمز سے 9 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،درخواست کے ساتھ ایک ہزار ڈالر فیس جمع کروانا ہوگی، درخواستیں دینے کیلئے تکنیکی دستاویز نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
اقدامات تیز
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کے مالی حالات سے متعلق ادارے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سے متعلق خدشات میں کوئی صداقت نہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پی آئی اے انتہائی ضروری ملکی اور بین الاقوامی ادائیگیاں کر رہا ہے۔ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے آپریشن تسلسل سے جاری ہے اور پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں۔ پی آئی اے سے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پروازوں کیلئے مناسب تعداد میں بھارت موجود ہیں۔
پی آئی اے