کارڈز تقسیم‘ طلبہ میٹرو بس‘ اورنج ٹرین میں سکول ٹائمنگ کے دوران مفت سفر کریں گے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا و طالبات کیلئے مفت سفر کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ روز نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے افتتاح کیا۔ طلباءکو پیر سے جمعرات تک مفت سفر کی سہولت سکول کے اوقات میں ملے گی۔ کارڈ ہولڈر طلباءفائدہ اٹھا سکیں گے۔ نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یونیفارم میں ملبوس اور سٹوڈنٹ کارڈ ہولڈر طالب علم اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔ پیٹرول عوام کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، بڑھتی مہنگائی نے عوام کا سفر کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ مستقبل میں معذور افراد کو بھی مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین انار کلی سٹیشن پر ایک تقریب کے دوران طالب علموں میں مفت کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن