بیجنگ میوزیم میں قائد اعظمؒ کے مجسمے کی نقاب کشائی

اسلام آ باد ( نوائے وقت رپورٹ )بیجنگ جن تائی آرٹ میوزیم میں بانی پاکستان محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔ یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی اور آرٹ کی زبان کے ذریعے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ثبوت ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ مجسمہ معروف چینی آرٹسٹ یوآن شیکن نے تیار کیا ہے اور یہ بیجنگ جنتائی آرٹ میوزیم میں بلند اور قابل فخر ہے۔ یہ مجسمہ قائد اعظم جناح کی ایک حیرت انگیز نمائندگی ہے، جس میں تفصیلات اور ایک باوقار پوز ہے جو ان کی قیادت اور وڑن کے جوہر کو ظاہر کرتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن