اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا فعال ممبر ہے۔ الیکشن کس تاریخ کو ہوں گے یہ نگران حکومت کا نہیں الیکشن کمشن کا اختیار ہے۔ نگران حکومت معاشی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔