16لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین کالر ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

Sep 16, 2023

لاہور(نامہ نگار)فضائیہ ہاو¿سنگ سوسائٹی میں 16لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔کال کرنےوالا ثاقب ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔پولیس کے مطابق کالر نے قرض واپس نہ کرنے کی نیت سے دوسری پارٹی کےخلاف ہی جھوٹی 15 پر کال کر دی تھی۔کالر نے قرض واپس کرنے کے بہانے دوسری پارٹی کو سوسائٹی میں بلوایا اور پارٹی کے آنے پر کالر ثاقب نے ان کےخلاف ہی ڈکیتی کی کال چلا دی کالر سے جائے وقوعہ کی تصدیق کرنے پر معلوم ہوا کہ واردات نہیں ہوئی ہے بلکہ دونوں فریقین کا رقم کے لین دین کا پرانا تنازع چل رہا تھا۔ملزم ثاقب کو گرفتار کر کے اس کےخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت تحت مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں