لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ نتائج 2023ءکا اعلان کر دیا۔ ٹیسٹ کے طالبعلموں نے ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ Step کے محمد علی نے 193/200 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، حمزہ ریاض اور محمد فرقان سکندر نے 192/200 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں پوزیشن ہولڈرز نے انٹرمیڈیٹ کیلئے بھی پنجاب کالج کا ہی انتخاب کیا تھا پوزیشن ہولڈرز اپنی شاندار کامیابیوں کو Step کے قابل قدر اساتذہ کی رہنمائی اور پنجاب کالج کے مربوط اور معیاری تعلیمی نظام کی مرون منت قرار دیتے ہیں۔