معاشی بدحالی‘ مہنگائی کی بڑی وجہ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جاری معاشی بدحالی اور مہنگائی کے نہ رکنے والے سلسلے کی ایک بہت بڑی وجہ ذخیرہ اندروزی اور سمگلنگ ہے۔ ذخیرہ اندوز پوری طرح متحرک ہیں اور اس مافیا کو حکومتی عہدیداروں کی مدد حاصل ہے اور مل کر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ذخیرہ اندوز اللہ کے اور قوم کے مجرم ہےں۔ کوئی قانون کی عملداری نہیں ہے سب اپنی اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہےں۔ یہ حالات ملک کو کسی بڑے سانح سے دوچار کر سکتے ہیںمقتدر حلقے اس کا ادراک کریں۔ سیاسی عدم استحکام کے دوران آٹا ، چینی اور ڈالر تیزی سے ہمسایہ ملک میں سمگل ہور ہے ہیں اس لےے ملک میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اسے روکنا اشد ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن