تاریخ علماءحق کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے:میاں جمیل

لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامع ا¿بی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ توحید اورختم نبوت کے دفاع کے لیے علماءحق کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں مولانا عبیدالرحمٰن ضیاءکا قتل قابل مذمت ہے اور اتحاد امت کے خلاف سازش ہے ۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ علماءحق عقید ہ توحید اورختم نبوت کی پہریداری کا مشن صحابہؓ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ برصغیرکی تاریخ گواہ ہے کہ علماءحق رب کائنات کی عظمت کے اعلان اورناموس مصطفٰی کے دفاع میں ہمیشہ سربکف رہے ہیں۔جامعہ ا¿بی بکرکراچی کے مدیرمولانا عبید الرحمن ضیاءمدنی کی شہادت اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولاناعبیدالرحمٰن ضیاءکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ حکومت مولانا عبیدالرحمٰن کے قاتلوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائے اورپس پردہ کرداروں کوبے نقاب کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن