لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گزشتہ روز ایل ڈی اے گریوینسز ریڈریسل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی میں پیش کیے گئے کیسز کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا گیا۔کمیٹی میں متاثرین نے اپنے اپنے کیسز سے متعلقہ جوابات دیئے ۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کاروباری افراد کو سہولیات دے رہے ہیں۔ ایل ڈی اے کے قوانین پر عملدرآمدکرنا لازمی ہے۔کاروباری افراد کی سہولت کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر اصلاحات لا رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کمیٹی میں پیش نہ ہونے والے درخواست گزاروں کا کیس آئندہ اجلاس میں رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، چیف میٹروپولییٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر لا عبدالرزاق، ڈائریکٹر لا کمشنر آفس عمر حیات اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔