لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت شیخ احمد سرہندی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے سالانہ عرس مقدس کے موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے پیغام میں کہا شیخ احمد سرہندی نے نظامِ خانقاہی اور ایوانِ شاہی دونوں کی اصلاح کےلئے بھر پور کردار ادا کیا۔ حضرت شیخ احمد سرہندی کے افکارِ و نظریات حکمرانوں اور عوام کےلئے یکساں مفید ہیں۔آپ نے بڑی استقامت کے ساتھ جابر حکمرانوں کے مقابلے میں کلمہ حق بلند کیا۔ سیاست میں آنے والی بیہودگی اور طریقت میں آنے والی کج روی دونوں کا علاج انکے افکارِ میں موجود ہے۔ حضرت نے تصوف و طریقت کے بارے میں پھیلائے گئے خام نظریات کا سختی سے ردّ کیا اور تصوف کو ایک نئی زندگی بخشی۔ حضرت شیخ احمد سرہندی رحمة اللہ علیہ کے مکتوبات نے ایک شہرہ آفاق میں انفرادی مقام حاصل کیا۔آپ کے مکتوبات نے تصوف،اعتقادی مباحث، فقہی مسائل، ردّ بدعات، ترویج سنت، تنفیذ شریعت اور اصلاح احوال میں جو کردار ادا کیا برصغیر کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔