لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر الیکشن شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس پر عمل کرتے ہوے فوری طور پر نوے دنوں میں الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کیا جائے۔سی ای سی نے بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر وہاں کے مقامی کسانوں کے ہر طرح کے ٹیکس بھی معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ریلیف ہر اس طبقے کو ملنا چاہیے۔