لاہور( نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمامیاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلئے نیب کوئی نئی چیز نہیں۔ جیلوں گرفتاریوں اور شہادتوں سے ہماری تاریخ بھری پڑی ہے۔ الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ اپنے ایک بیان میں میاں منیر ہانس نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کی دھمکیوں میں نہیں آنے والی اور نہ ہی بلیک میل ہوگی ہم اس وقت صاف شفاف اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مارے عوام پیپلزپارٹی کی حکومت چاہتے ہیں تاکہ ان کیلئے زندہ رہنا ممکن ہو سکے۔
پیپلزپارٹی نے گرفتاریاں بھگتیں نیب کوئی نئی چیز نہیں: میاں منیر ہانس
Sep 16, 2023