لاہور‘ اوکاڑہ‘ صدر گوگیرہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا اشتہاری ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ڈاکو سمیت تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس کے زیرحراست سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا مجرم اشتہاری ڈاکو ناظم عرف فوجی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم ملزم سے موٹر سائیکل برآمد کرکے علاقہ تھانہ مناواں سے واپس آ رہی تھی کہ راستے میں ہلاک ہونے والے اشتہاری کے دیگر ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ہلاک ملزم ناظم عرف فوجی نے اپنے بھائیوں اعظم اور رضوان کے ساتھ مل کر 2022 میں دوران پولیس مقابلہ میں سرور اکرم سب انسپکٹر کو ساہیوال میں شہید کیا تھا۔ جبکہ ملزم ناظم عرف فوجی کے بھائی اعجاز عرف ججی نے 2016 میں ضلع اکاڑہ کے بخشی خانے کے انچارج سعید انسپکٹر کو فائر مارے تھے اور اپنے ساتھوں سمیت بخشی خانے کی حوالات سے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ جس پر سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات مختلف اضلاع میں درج تھے۔ دوسرا پولیس مقابلہ شاہدرہ کے علاقے میں ہوا جہاں 3 ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے واردات کرکے فرار ہو رہے تھے۔ ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی۔ بدو پلی کے قریب ڈاکوو¿ں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ مسلح ڈاکو درختوں کے پیچھے چھپ کر ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے رہے۔ ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا ہے۔ڈولفن ٹیم نے ڈاکوو¿ں کو گھیرے میں لے کر گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوو¿ں کے قبضے سے پستول،چھینی گئی ملکی وغیر ملکی کرنسی،موبائل فون،موٹر سائیکل برآمد کر کے انہیں تھانہ شاہدرہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایک ہی رات میں 2 پولیس مقابلے ہوئے‘ 3 ڈاکو ہلاک اور 5 ڈاکو راث کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے۔ تھانہ گوگیرہ کی حدود میں 4 ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ ڈاکو ایک علی رضا نامی شخص سے موٹر سائیکل اور 25 ہزار روپے کر فرار ہورہے تھے، گوگیرہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوﺅں نے فائرنگ شروع کر دی۔