اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزیدایک روپے سستا‘ قیمت 297روپے پر آگئی

Sep 16, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر)جمعہ کے روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میںروپے کے مقابلہ ڈالر کی قدر میںکمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر1.11روپے کمی سے297.96روپے سے گر کر296.85روپے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید1روپے کمی سے297روپے کی سطح پر آگئی، یورو کی قیمت فروخت2روپے کمی سے 319روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت3روپے کمی سے371روپے کی سطح پر رہی۔

مزیدخبریں