لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے ہربنس پورہ میں مبشرکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 41 ہزار نقدی، طلائی زیوارات، موبائل فون اور دیگر سامان،مصطفی ٹاو¿ن میں ناصرسے 4 لاکھ روپے اورموبائل فون، شاہدرہ میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہری اختر سے ایک لاکھ روپے نقدی اورموبائل فون،گلشن اقبال میں عاشر سے گن پوائنٹ پر 42ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں انوار سے گن پوائنٹ پر 40ہزار روپے اور موبائل وفون،لیاقت آباد کے علاقے میں فہیم کی دکان سے گن پوائنٹ پر 20ہزار روپے، نشتر کالونی میں سنیل سے گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں گن پوائنٹ پر نعیم سے16ہزار روپے اور موبائل فون،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں حاذق سے 29 ہزار روپے اور موبائل وفون، برکی میں دلبر سے 10ہزار روپے اور موبائل وفون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے جوہر ٹاو¿ن،ڈیفنس، جنوبی چھاونی اور نصیر آبادکے علاقوں میں سے4 کاریں، لوئر مال، مانگا منڈی، اقبال ٹاو¿ن،سمن آباد،راوی روڈ،شفیق آباد ,لاری اڈہ اورنیو انارکلی کے علاقوں میں سے 8موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔