وزیراعظم انوار الحق یو این جنر ل اسمبلی سے 22ستمبر کو خطاب کر ینگے

اسلا م آبا د (فر حا ن علی سے )وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ22ستمبر کو جنر ل اسمبلی سے خطا ب میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بشمول مسئلہ کشمیر اور اسلاموفوبیا، افغان مسائل، علاقائی صورتحال پر بات کریں گے جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جیورجیوا کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق اقوام متحدہ جنر ل اسمبلی کے 78ویں سالا نہ اجلاس بارے وزارت خارجہ کے اعلی حکام کی جانب سے نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ، نگران وزیر خارجہ جلیل عبا س جیلا نی کی شرکت اور دیگر امور پر بریفنگ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اعلی سطح مذاکرے کا اہم ہفتہ 19 سے 26 ستمبر تک منعقد ہو گاجس کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ان کا اپنا شیڈول ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 19 سے 22 ستمبر تک متعدد اہم کانفرنسز میں شرکت کریں گے ،نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ دیرپا ترقیاتی اہداف پر پیشرفت، عملدرآمد، ترقی پر 19 ستمبر کی کانفرنس میں شریک ہوں گے ۔موسمیاتی اہداف سربراہ اجلاس میں بھی نگران وزیراعظم کی شرکت کا امکان ہے۔وبائی امراض سے تحفظ، تیاری اور ردعمل پر سربراہ اجلاس 20 ستمبر کو ہو گی اس کے علا وہ دیرپا ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے نجی مالیات اور سرمایہ کاری بارے اجلاس 20 ستمبر کو ہو گا ۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس کے دوراننگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی مالیات، قرضوں کی ازسرنو شیڈولنگ، دیگر امور پر بات کریں گے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میںپاکستان کی خارجہ پالیسی بشمول مسئلہ کشمیر بارے اہم گفتگو کریں گے،وزیراعظم اپنی تقریر میں اسلاموفوبیا، افغان مسائل، علاقائی صورتحال پر بات کریں گے۔نگران وزیراعظم 19 ستمبر کو اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے،امریکی صدر جوبائیڈن 19 ستمبر کو عشائیہ دیں گے، نگران وزیراعظم شرکت کریں گے،نگران وزیراعظم کی ہندوستان اور روس کے سربراہان کے ساتھ ملاقات شیڈول نہیںہے ۔امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ نگران وزیراعظم کی علیحدہ سے ملاقات طے نہیں، عشائیہ پر مصافحہ ہو گا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جیورجیوا کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی 6 کمیٹیوں میں حق خودارادیت، امن اور دیگر امور پر قراردادیں ہوں گی۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی لندن، برطانیہ سے ہی نیویارک، امریکہ پہنچیں گے ۔نگران وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 20 ستمبر کو او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر میں شرکت کریں گے۔رواں سال سارک تنظیم کا وزارتی اجلاس ایک بار پھر متوقع نہیں۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اجلاس کے دوران متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن