اسلام آباد ( عترت جعفری )پاکستان پےپلز پارٹی کو صوبہ پنجاب مےں اےک خاص سےاسی جماعت کی جانب جھکاو¿رکھنے والی بےور کرےسی اور انتظامےہ کی موجودگی پر سخت تشوےش ہے اور اس کے فوری اکھاڑ پچھاڑ کی جائے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں اور مقتعدر حلقوں سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سی ای سی کے اجلاس میں شریک ایک ذریعہ ہے سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ا ٓ صف علی زرداری کو بات کرنے کا اختیار دینے کا کیا مطلب ہے تو ان کا کہنا تھا کہ جب پیپلز پارٹی کی شکایت لیول پلینگ فیلڈ نہ ہونے کی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ایک طرح سے برتری فراہم کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب کی صورتحال پر بہت زیادہ تشویش ہے، پنجاب میں کام کرنے والی تمام بیوروکریسی اور انتظامیہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اثر ہے، سندھ میں بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی، مگر اس کے مقابلے میں پنجاب کے اندر پولیس اور دیگر اہم انتظامی عہدوں پر کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ اسی بات پر تشویش ہے، اصف علی زرداری کی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے، اور معاملات کو مقتدر حلقوں کے سامنے بھی اٹھایا جائے گا، ذریعہ کا کہنا تھا کہ وفاقی نگران حکومت کو دیکھا جائے تو وہ وہاں پر بھی مسلم لیگ نون کے حامی موجود ہیں، خاص طور پر بیوروکریسی کے اندر اس کا اثرنظر ا رہا ہے، سابق صدر آصف زرداری بات چیت کے بعد اس حوالے سے لائحہ عمل دیں گے، پیپلز پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی اپنے اس موقف کے لیے حاصل کرے گی، سیاسی جماعت کے حق میں توازن کے جھکنے کی مزاحمت کی جائے گی، ذریعہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ نون پر کڑی نکتہ چینی کی گئی۔
پےپلز پارٹی کو پنجاب مےں موجودہ بےور کرےسی،ا نتظامےہ پر سخت تشوےش
Sep 16, 2023