احتجاج کے باوجود بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے:عامر خان

Sep 16, 2023

کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما وکوآرڈی نیٹر مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ عامر خان نے کہا ہے کہ عوامی احتجاج کے باوجود بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا جانا لمحہ فکریہ ہے نگران حکومت عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ کررہی ہے جو اسکے مینڈیٹ کےخلاف ہے نگران حکومت کا کام عام انتخابات کیلئے اقدامات اٹھانا ہے جس پر توجہ دینے کی بجائے دیگر امور میں مداخلت کرکے وقت ضائع کیا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں