شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیدران حاجی عبدالرشیدنجمی،اکرم سرویا،چوہدری غلام نبی ورک،سعید الرحمان خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن ایل پی آراور لیوان کیش منٹ کی بابت جاری کردہ حکم نامہ یکم جون 2023 کو منسوخ کرے اور موجودہ بنیادی تنخواہ کی بجائے گریڈ کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کے مطابق پنشن کا حکم جاری کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ملازمین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے ملازمین کا جینادوبھر کر رکھا ہے سرکاری ملازمین ایپکا کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں ہمارا پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنشن ایل پی آراور لیوان کیش منٹ پر بھی نظر ثانی کر کے اس نوٹیفکیشن کو منسوخ کرے۔