نواز شریف کا پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا:رانا ارشد

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رانا ارشد سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میاں نواز شریف کا 21 اکتوبر کو پاکستان آمد پر تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا جائے گاجس کےلئے پاکسان بھر میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے 18 ستمبر کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ ن کے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس رانا ثناءاللہ کی صدارت میں ہو گا جس کے مہمان خصوصی مریم نواز ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...