اسلام آباد(این این آئی)نگران وفاقی وزیرتوانائی محمد علی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں بجلی کے شعبہ میں اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاور سیکٹر میں دو طرفہ سرمایہ کاری،فنڈڈ منصوبوں پر پیشرفت اورتوانائی کے شعبہ کی کارکردگی کے حوالے سے پاور سیکٹر میں موثر اصلاحات کےلئے وسائل کے انتظام پر بات چیت کی گئی۔اس دوران پاور سیکٹر کے مسائل کےلئے ایک منظم طریقہ کار تجویز کیا گیا جبکہ بنیادی ڈھانچے کی مجموعی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔