الہ آباد /ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا تو اپنا تن من دھن قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جہدو جہد کی اور پاکستان کا دفاع مستحکم بنانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ملک اعجاز خان اور صدر یوتھ ونگ ضلع قصور ملک مطہر رشید خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ رانا ارشاد خان ،ہارون اسماعیل،محمود قیصر،عبد الللہ انجم لودھی ،ملک جاوید کھائی ،چوہدری مقصور ڈھولن ودیگر بھی موجود تھے۔