”پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کی پاسبان ہے “

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے عہدیداران وٹکٹ ہولڈرز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم کے یکساں مواقع نہ فراہم کئے جانے کا اظہار کر کے سیاسی کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کی پاسبان ہے جو کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہم تمام سیاسی قوتوں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کےساتھ اترنے کے برابر مواقع فراہم کرنے کے حق میں ہیں، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ،ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک، سید ندیم عباس کاظمی، میاں لیاقت علی، طاہر سعید بھون، چوہدری لطیف احسن پنوں، رانا محمد اکرم ناز، رانا ممتاز محمود مون خاں اور ملک جمشید شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں جس طرز پر حکمرانی کی گئی ہے اس نے ملک کے عوام کو مزید پسماندہ بنایا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن