قوم کو لوٹ مار کرنےوالے سیاستدانوں کی ضرورت نہیں : آغا ندیم فاضل

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) معروف ٹرانسپورٹر اور سماجی رہنماءآغا ندیم فاضل نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے مافیاز کیخلاف کاروائیوں کو عوامی سطح پر سراہا جارہا ہے یہی کام اگر سابقہ حکومتیں کرتی تو قو م آج مہنگائی بیروزگاری کی چکی میں نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ قوم کو لوٹ مار کرنے والے سیاستدانوں کی ضرورت نہیں ہے ان مفاد پرست سیاستدانوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ غریب آدمی کا جینا بھی دو بھر کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن