شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) حکومتی احکامات کے باوجود شیخوپورہ میں بلدیہ اور پرائیوٹ لوگوں نے مختلف جگہوں پر کوڑا اٹھانے کی بجائے اسے آگ لگانا شروع کر دی ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے ہونے کے ساتھ ساتھ اردگرد کے علاقوں میں بدبوتعفن پھیل رہا ہے جس سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں بائی پاس ،ہاﺅسنگ کالونی ،سروس روڈ ،محلہ رسول نگر ،ریلوے اسٹیشن اور دیگر علاقوں میں پڑا ہوا کوڑا کرکٹ بلدیہ کا عملہ اٹھانے کی بجائے وہاں آگ لگا دیتے ہیں ۔ شہریو ں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوڑے کو آگ لگانے والے بلدیہ کے ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے ۔