نبی کریم کی تعلیمات سے دوری کے باعث رسوائی ہمارا مقدر بن گئی:طارق محمود

Sep 16, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 140 چوہدری طارق محمود گجرنے کہا کہ مسلمانو ں نے آج قرآن مجید اور نبی کی تعلیمات کو چھوڑ کر خرافات کو اپنا لیاجس کی وجہ سے دنیا بھر میں رسوائی اور محتاجی ہمارا مقدر بن گئی اور محکوم قوموں کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں جن کے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ہمیں قرآن و حدیث کی تعلیمات کی طرف لوٹنا ہوگا اور ان پر عمل پیرا ہو کر خود کو حقیقی معنوں میں ایک با عمل مسلمان ثابت کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں