شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور ضلعی صدر (ن) لیگ سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 محمد عارف خان سندھیلہ نے سابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز شریف کی قبر پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی و بلندی درجات کی دعا کی ہے بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ کلثوم نواز شریف جمہوریت کا استعارہ اور سیاسی کارکنوں کا فخر تھیں جنہوں نے مشرف آمریت میں جبر و استحصال کا سامنا کیا اور اپنے اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے ہم کلثوم نواز کی روح کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں اور ان کی جمہوری جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔