ثروت اعجاز قادری کو مرکزی کونسل کی تائید پرسربراہی سے ہٹایا گیا:زاہد حبیب

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)صدر شمالی پنجاب پاکستان سنی تحریک زاہد حبیب قادری نے کہا ہے ثروت اعجاز قادری کو مرکزی کونسل کی تائید پرسربراہی سے ہٹایا گیا،ثروت اعجاز قادری کیخلاف مرکزی اراکین نے شکایات کی تھیں جس پر25اکتوبر2022ءکو ثالثی کمیٹی قائم کی گئی تھی جو کہ10ماہ سے کام کر رہی تھی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ثروت اعجاز تنظیمی،دستوری اور شرعی امور کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستانی سنی تحریک قلعہ دیدارمصطفی کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں تربیتی اجلاس کے دوران خطاب کیا۔اس موقع پر پیر سید زین العابدین شاہ،سٹی صدر گوجرانوالہ عطاء الرحمن خاں،صدر سنی تحریک قلعہ دیدارمصطفی سید اویس علی شاہ،حافظ امجد صادق،ممبر سٹی رابطہ کمیٹی گوجرانوالہ سجاد حیدر 'علامہ عارف نوری،علامہ فیضان رضا،چیئرمین نزوا انٹرنیشنل ملک شفاقت علی سمیت متعدد موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن