حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حافظ آباد کو سیف فوڈ سٹی بنانے کا عزم۔ حفظان صحت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اصولوں کے مطابق معیاری کھانوں کی فراہمی ، عوام میں آگاہی اور شعور کے لیے جناح چو ک سے فلیگ مارچ کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر منور حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈم عظمی شہزادی نے کی ۔فلیگ مارچ میں محکمہ صحت،زراعت، ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منو رحسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فو ڈ اتھاری میڈم عظمی شہزادی کاکہنا تھا کہ حافظ آباد کے عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اور بہتر کھانوں کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی پہلے ہی بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ ،محکمہ فوڈ کی طرف سے حافظ آباد کو سیف فوڈ سٹی بنانے کا عزم
Sep 16, 2023